Lawyers Protest In IHC, Athar Minallah Detained By Lawyers – Details By Matiullah Jan

Lawyers Protest In IHC, Athar Minallah Detained By Lawyers – Details By Matiullah Jan

نیوز ٹالک پی کے(ویب ڈیسک)اسلام آباد بار کے  وکلاء نے 8 فروری کے دن اسلام آباد ہائی کورٹ پر دھاوا بولا اور چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے چیمبر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں کچھ وقت کے لئے محصور ہونا پڑا۔جی ہاں یہ نہایت ہی شرمناک سانحہ کل کے دن پیش آیا۔اس پر پاکستان کے مشہور صحافی مطیع اللہ جان کو کورٹ میں جاری کارروائیوں کی کوریج کرنے میں بہت مشہور ہیں نے اپنے وی لاگ میں اس کی تفصیلات بتائیں۔

مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ ان وکلا نے ہائی کورٹ کے ججوں کو باہر نکل جانے پر مجبور کیا۔اس حملے کے دوران اور بعد کی فوٹیجز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔مطیع اللہ جان نے ایک کلپ بھی چلایا جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ ان وکلاء سے گفتگو کررہے ہیں  اور انہیں اپنے گھیرے میں وکلا نے گھیر رکھا ہے۔مطیع اللہ نے اپنے وی لاگ میں سوال اٹھا یا کہ یہ حملہ کیوں ہوا اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔اس کا جواب حکومت اور وکلا کی تنظیموں کو تلاش کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑی سازش لگتی ہے۔چند کالی بھیڑیں کسی کے کہنے پر عدلیہ اور وکلا کو آپس میں لڑوا رہے ہیں اور ایک انارکی پھیلا رہے ہیں۔

پوری قوم کاسر اس عمل سےشرم سے جھک گیا ہے۔ان وکلا نے احتجاج اس لئے کیا کہ کورٹ کے آرڈر پر غیر قانونی جگہوں پر ان کے چیمبرز بنے تھے انہیں سی ڈی اے کی جانب سے منہدم کیا گیا۔تفصیلات سنیں مطیع اللہ جان سے

Youtube

Latest News From Pakistan And Around the World

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *